Brailvi Books

دلوں کا چین
2 - 32
 مدنی ماحول سے منسلک ہونے کی روئیداد کچھ اس طرح سے بیان کرتے ہیں کہ دعوت اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے سے قبل میں ایک ٹیکسٹائل مل(کپڑے کے کار خانے) میں کام کرتا تھا، فکر آخرت سے غافل تھا، دنیاوی مال کا حصول ہی زندگی کا مقصد سمجھ بیٹھا تھا، عبادت کی حلاوت سے کوسوں دور گناہوں کے جنگل میں محصور اپنی زندگی کی انمول سانسیں ضائع کررہا تھا، افسوس میں بھی معاشرے کے دیگر افراد کی طرح فلم بینی کا انتہادرجے کا شائق تھا، گانے باجے گویا میرے نفس کی غذا بن چکے تھے، مزید برے دوستوں کی صحبت میری عادات کو مزید ابتر سے ابتر بنارہی تھی، مگر میں موت کو بھلائے اپنے پاک پروردگارعَزّ َوَجَلَّ کو ناراض کرکے اپنی آخرت برباد کرنے میں مشغول تھا، اچھی سوچ وفکر سے عاری ذہن میں بس ہروقت دنیا وی موج مستی کے خیالات گھومتے رہتے تھے، یوں ہرآنے والا دن مجھے موت کی جانب لے جارہاتھا، مگرافسوس میں اپنے گناہوں کا بارہلکا کرنے کے بجائے مزید اضافہ کرتا ہی چلا جارہا تھا، یہ سب اچھی صحبت سے دوری کا وبال تھا ۔ میری تاریک زندگی میں نیکیوں کی شمع فروزاں ہونے کا سبب کچھ یوں بنا، خوش قسمتی سے ہمارے علاقے کی مسجد میں عاشقانِ رسول کا مدنی قافلہ لوگوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لیے تشریف لے آیا، ایک دن ہمارے علاقے کے ذمہ دار اسلامی بھائی سے میری ملاقات ہوگئی، انہوں نے شفقت فرمائی اور مجھے علم